ابنا: انہوں نےآئی آر آئی بی کی دری سروس کے ساتھ گفتگو میں فوجی ساز و سامان پر مبنی کابل کی درخواست کو ہندوستان کی جانب سے مسترد کئے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ، افغانستان کے حوالے سے دوہری پالیسیوں پر کاربند ہیں جبکہ وہ خود کو افغانستان کا دوست ملک قرار دیتے ہیں حالانکہ وہ ہندوستان کی جانب سے کابل کو ہتھیار فراہم کئے جانے کے شدید مخالف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اوربرطانیہ چاہتے ہیں کہ افغانستان کو اپنے کنٹرول میں رکھیں اور افغانستان- پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر رکھیں جبکہ اسلام آباد بھی کابل کو ہتھیاراور فوجی ساز و سامان دیئے جانے کا مخالف ہے لیکن ہندوستان بھی افغانستان کے ساتھ تعلقات میں نہایت ہی محتاط طریقے سے عمل کررہا ہے۔
.....
/169